وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کا اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ہی دن میں الیکشن ہونے چاہئیں، عمران خان اپنے مفادات کےلیے عوام کو آلہ کار نہ بنائیں۔
بابر یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں بلوچستان کو نظر انداز کیا، عمران خان کے دور میں میڈیا پر پابندیاں، صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔
Comments are closed.