وزیراعطم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو عمران خان نیازی کے حکم پر اُس کے جتھوں نے دہشت گردی کی۔
اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عمران نیازی نے وہ کر دکھایا جو 75 سال میں دشمن نہ کر سکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو وہ حرکتیں کی گئیں جو دشمن نہ کرسکا، جناح ہاؤس کو نذر آتش کردیا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ان پاکستانی نما دشمنوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان پشاور کو چلا دیا گیا، اسکول میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی، اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی بھی قانون سے بچ نہیں سکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ہمیں ہمیشہ ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے، عمران نیازی کے جتھوں نے میانوالی میں جہازوں کو جلانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلیں گے، فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔
Comments are closed.