hookup sites like craigslist best site to hookup with older woman farm girl hookup gay clubs for hookups my senior hookup reviews best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے بیانات پر مذمتی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور

قومی سلامتی اداروں اور قیادت کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات سے متعلق مذمتی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور کرلی گئی۔

قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی نے ایوان میں پیش کی۔

قومی سلامتی اداروں اور قیادت کے خلاف بیانات کے خلاف قرارداد متفقہ  طور پر منظور کی گئی۔

عمران خان نے کل جو بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، شہباز شریف

اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل جو بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کر کے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے تیل اور گیس وقت پر نہیں منگوائے، جب گیس سستی ترین تھی انہوں نے سودے نہیں کیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج سارے کرمنلز آکر بیٹھ گئے ہیں، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں بدترین گفتگو کی، سراج الدولہ اور میر جعفر کا نام لے کر جو مثال دی، اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ آپ تو لاڈلے تھے، آپ کو ادارے نے بچے کی طرح دودھ پلایا، جس طرح مقتدر ادارے نے عمران نیازی کو سپورٹ کیا، کسی کو نہیں کیا، عمران نیازی نے پھر بھی کچھ نہیں سیکھا، بری طرح ناکام رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.