چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لیگل ٹیم کو گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی سربراہ نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے معاملے پر عملی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے لیگل ٹیم کو گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کتنے کارکن گرفتار ہیں؟ ہمیں تو تعداد بھی معلوم نہیں۔
اس پر بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ تمام گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
Comments are closed.