جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

عمران خان کی گرفتاری روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے، عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، میری جان کو شدید خطرات ہیں۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیں۔

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کل پیش ہونے کا امکان ہے۔

درخواست میں عمران خان کا مؤقف ہے کہ رجیم چینج کے بعد پٹیشنر مسلسل پولیس کے ٹارگٹ پر ہے، عدالتی کارروائی کے لیے اسلام آباد آمد پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عمران خان کی درخواست میں کہاگیا ہے کہ انصاف تک رسائی، فیئر ٹرائل سمیت دیگر بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے وفاق بذریعہ سیکریٹری داخلہ اور اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے پولیس آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.