پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری کابینہ کرپشن اسکینڈلز کی زد میں ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے 3 سال سیکھنے میں لگا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام ان سے ایسا انتقام لیں گے کہ لوگ ق لیگ کا انجام بھول جائیں گے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی پر مشاورت ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو اس کامطلب یہ ہوگا کہ اپنے کسی ذاتی ملازم کو یہاں بٹھا کر سیاسی ایجنڈا پورا کرنا چاہتی ہے۔
Comments are closed.