وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ 2021 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں 32نشتیں ملیں۔ عمران خان کی پالیسیوں کو آزاد کشمیر کے عوام نے سراہا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر کی بات تو کی لیکن آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ ہندوؤں کو آباد کر کے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی آواز دبا لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کبھی بھارت میں شامل ہونے والے ریفرنڈم میں شامل نہیں ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
Comments are closed.