پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لکھا کہ عمران خان اب نااہل ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.