اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کی نااہلی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اعتراض

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست  پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.