پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی پر مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے کارکنان نے جشن منایا جبکہ مختلف شہروں میں کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کارکنوں نے عمران خان کی نااہلی پر جشن منایا۔
اے این پی کے کارکنوں نے تالیاں بجائیں اور رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جشن منایا۔
لاہور، ملتان اور مردان میں بھی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔
Comments are closed.