الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں اپنے چیئرمین کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک پر ٹریفک بلاک کر دیا۔
فیصل آباد میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔
گوجرانوالہ کے چندا قلعہ بائی پاس اور جناح انٹر چینج پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے جناح انٹرچینج بائی پاس کو بند کر دیا۔
بورے والا میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے لاری چوک پر احتجاج کیا اور اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگائے۔
منڈی بہاءالدین میں بھی عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا ہے۔
خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔
Comments are closed.