
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ دیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کیلئے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کا بہانہ بناکر ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعرات یا جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے یہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کریں گے۔
Comments are closed.