جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

عمران خان کی سابقہ پیشی پر توڑ پھوڑ، 33 کارکنان کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سابقہ پیشی پر توڑ پھوڑ کرنے والے 33 کارکنان کی شناخت کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے دوران شناخت کیے گئے 33 کارکنان جیسے ہی اسلام آباد میں داخل ہوتے ہیں، اُنہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے لیے درخواست تیار کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شناختی عمل مکمل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے گرفتاری کےلیے ٹیمیں بنادیں۔

اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق ان پولیس ٹیموں کی سربراہی ایس ایس پی آپریشن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ نے اسلام آباد یو سی لیول پر کام کرنے والے کارکنان کی فہرستیں بھی فراہم کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.