دوبارہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔
اپنے جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تمام سروے بتا رہے ہیں کہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔
سابق وزیرٍ اعظم نے کہا کہ کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پتہ چل گیا تھا کہ باجوہ میری حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں، چاہتا تو باجوہ کو بطور آرمی چیف برطرف کر سکتا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ باجوہ کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتا تھا، فوج وہ ادارہ ہے جس میں آپ مداخلت نہیں کرتے۔
Comments are closed.