بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے مرنے والوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم کردی

کولمبو: وزیراعظم عمران خان کی درخؤاست پر سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین پر عائد پابندی اٹھالی۔

سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی ہے، اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی، اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ مسلمانوں کو اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ حکومت نے پابندی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائرس سے مرنے والوں کو دفنانے سے زیر زمین پانی کے ذریعے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم مسلم کمیونٹیز نے حکومت کے موقف کو مستردکردیا تھا،مسلم کمیونٹیز کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے کا کوئی سائنسی جواز موجود نہیں اور میت کو تدفین کے بجائے جلائے جانا اسلامی عقائد کے برعکس ہے۔

You might also like

Comments are closed.