edelman hookup hookup Birmingham casual encounter hookups free hookup sites usa instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی دی جائے: عمر ایوب

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، لہٰذا اُنہیں سیکیورٹی دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب تھانہ سیکریٹریٹ پہنچے اور بتایا کہ وہ پی ڈیم ایم رہنماؤں بالخصوص ایمل ولی کے خلاف مقدمے کا اندراج کروا رہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کو ٹھکانے لگائے جانے کا بیان ایمل ولی خان نے دیا تھا، لہٰذا اے این پی رہنما ایمل ولی اور دیگر کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایمل ولی نے عمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی ہے جس پر ان کے خلاف وزراتِ داخلہ میں درخواست دی ہے، پی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر یہ لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان کو ٹھکانے لگانا ہو گا۔

عمر ایوب نے مزیدد کہا کہ ہم عمران خان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف سی ڈی اے کی حدود تک کے وزیرِ اعظم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.