پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایک بار پھرخیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔
عمران خان اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چارسدہ پہنچے، جلسے کے اختتام پر عمران خان سڑک کے راستے بنی گالا روانہ ہوئے۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ محمود خان پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد گئے تھے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ کن کو ساتھ ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہیں، نئے قانون کے تحت وزرا اور سیکرٹریز بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.