وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی تابش گوہر سے ملاقات کی اور اُنہیں پٹرولیم ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر تابش گوہر نے توانائی سیکٹر پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی اور گردشی قرضے میں کمی اور لائن لاسز کے لیے پلان وزیراعظم کو پیش کیا۔
عمران خان اور تابش گوہر کی ملاقات میں تیل اور گیس کے نئے بلاکس پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر سے پیٹرولیم ڈویژن پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.