پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی زمین خریداری میں خرد برد کی چھان بین شروع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی لیہ میں زمین کی خریداری میں خرد برد کی چھان بین شروع ہوگئی۔

عظمیٰ خان نے لیہ میں 55 سو کنال اراضی خریدی، اس معاملے میں ہونے والی مبینہ خرد برد کی اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی ہے۔

عمران کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپا مارا اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا، ریکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے پر پٹواری اصغر معطل کردیا گیا۔

تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام پر درج کرائے۔

عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.