بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی آڈیو لیک پر PTI رہنماؤں کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل آ گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ (سابق) وزیرِ اعظم (عمران خان) سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفرعمران خان سے چھپایا گیا تھا، آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔

امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی۔

اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

مبینہ آڈیو میں اعظم خان نے جواب میں کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.