ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہے۔

عمران خان نے گفتگو میں تحریک عدم اعتماد کا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔

ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.