پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس سجاد علی شاہ 26 جولائی کو عمران خان کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے، عمران خان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینےکی استدعا کی گئی۔
Comments are closed.