whisper hookup free hookup sites usa office hookup casual encounter hookups what is the best gay hookup app 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی میں ہونے والے جلسے کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید تقریر کے دوران مہینوں کے حوالے سے کنفیوژ ہوگئے

شیخ رشید نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.