چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا پھر سے امکان ظاہر کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد یقین ہے کہ منگل کو مجھے پھر گرفتار کر لیا جائے گا۔
عمران خان نے اپنی گرفتاری پر ردِعمل کو اپنی پارٹی ختم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت اُن کی پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِحراست ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر جنرل باجوہ کی شکایت لگاتے ہوئے اپنی حکومت ختم کرنے کا انہیں ذمہ دار قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جنرل باجوہ کو مجھ سے ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر دی۔
Comments are closed.