پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ہر ناکامی کا الزام مسلم لیگ ن پر ڈال رہی ہے ، عمران خان کو کوئی کام نہیں آتا اور نہ ہی انہیں حکومت کی سمجھ آتی ہے کہ یہ کیسے چلائی جاتی ہے ۔
احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس نظام کے بوسیدہ ہونے کی بات کرتے ہیں، اسی سے ہم نے سب سے بڑی ترقی کرکے دکھائی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی تا پشاور لوگ فضائی سفر کے بجائے موٹر وے پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان یا تو پچھلی حکومت پر الزام لگاتے ہیں یا وہ نظام کو ناکارہ قرار دے کر جان چھڑانےکی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوائی منصوبے اور لیکچر نہیں دیئے، ہم نے کراچی میں امن قائم کرکے دکھایا۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت، ن لیگ کی قیادت نے یوٹرن نہیں لیا، ن لیگ جو وعدے کرتی تھی پورے کرتی تھی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نے خطاب میں ایک بار پھر قوم کو لیکچر سنایا، مسٹر یوٹرن آپ خودی پر لیکچر دینے کا کیا حق رکھتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سے لگتا ہے کسی این جی او کے سربراہ ہیں۔
Comments are closed.