جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمران خان کو ٹی وی سے پتا چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتا چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جو مذاق عوام سے کرتے تھے اب وہی ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اوپن بیلٹ پر وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اور ارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.