پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرکے دکھائیں اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں عمران خان کو نااہل کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ یہ 13 نکمی جماعتوں کا مکس اچار ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سوٹہ لگا کر کیا ہے۔
دوسری جانب کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیل ہونے کے بعد روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو قابو کیا لیکن چوروں اور ڈاکوؤں نے مہنگائی کردی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔ تمام کردار اور ادارے سب کے سامنے آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ان کو ایبسولوٹلی ناٹ کہتا ہے، عمران خان امریکا کے سامنے نہیں جھکتا، امریکا کو بھکاری اور جھوٹے مقدمے بنانے والا چاہیے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی نہیں بخشا اور اس سے بھی فنڈنگ لی۔
Comments are closed.