hookups skateboards shirts st louis hookups reddit free nyc hookups whatsapp groups for hookups emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو لانے والے ہی اُن سے تنگ آگئے تھے، رانا ثناءاللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے ہی اُن سے تنگ آگئے تھے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ 4 سالوں میں ان لوگوں نے جھوٹے مقدمات بنائے، سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کے باعث ڈالر 185 سے بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈالر 200 تک چلا گیا تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے ڈالر کو بڑھنے سے روکیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تین ملین میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے جارہے ہیں، اگر گندم باہر سے نہ منگوائی تو قحط پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کھاد کی قلت کے باعث پیداوار میں کمی ہوئی ہے، پاکستان میں صرف 3 کھاد بنانے والی فیکٹریاں ہیں۔

رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کھاد باہر بھیج کر ایک ایک بوری پر 6 سے 7 ہزار روپے منافع کمایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اے ٹی ایمز کو لاکھوں بوریوں کے پرمٹ دیے گئے، جو ان کو لائے تھے وہ ہی ان سے تنگ آگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.