محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو زمان پارک مکان کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوا دیا۔
محکمۂ ایکسائز پنجاب کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 12مئی تھی۔
عمران خان کا زمان پارک کا مکان ان کے اور 4 بہنوں کے نام ہے، زمان پارک کا پرانا مکان گرا کر نیا تعمیر کیا گیا ہے۔
محکمۂ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان سے گزشتہ ماہ زمان پارک کے مکان کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا، تخمینہ لگانے کے بعد 14 لاکھ 40 ہزار روپے کا لگژری ٹیکس چالان بھجوایا گیا ہے۔
Comments are closed.