پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کو سری لنکا بنا دیا، میں عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں سازش کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ چار سال کی گندگی 4 ماہ میں ختم نہیں کی جا سکتی ایک سال تو دیں، مجھ پر 28 مقدمے ہیں ہر روز عدالت میں ہوتا ہوں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کیلئے آرہی ہیں، مریم نواز سے عہد لیں گے کہ 2018 کا الیکشن چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے استقبال کی کوئی تیاری نہیں کی، نواز شریف سرپرائز دیں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 2018 کا الیکشن عمران خان کو جتوانے کیلئے پاناما میں نواز شریف کو پھنسایا گیا، نواز شریف اور مریم نواز کو سات، سات سال قید کی سزا دی گئی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف نے دنیا کا پریشر برداشت کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا مگر انہیں اٹک قلعہ میں قید کرکے ہائی جیکر بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران کہتا ہے الیکشن کرواؤ، ہم الیکشن کروائیں گے اور جیتیں گے۔
Comments are closed.