جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

اسحاق ڈارنےعمران خان کو معیشت پر براہ راست مذاکرے کا چیلنج دیدیا

challenged

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان کومعیشت پر براہ راست مذاکرے کاچیلنج دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت خراب کی، نیازی کی تباہی آج ہماری حکومت ٹھیک کررہی ہے۔معیشت کی تمام اعشاریوںکا بیڑا غرق کیا. آپ لائیو مذاکرہ کرلیں لوگوں کو گمراہ نہ کریں.

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا اور ملک کے 4 سال خراب کردیئے۔عمران خان کے دورمیں ریکارڈ قرضے لئے گئے.مہنگائی کا طوفان عمران کی وجہ سے آیا.ان کے دورمیں ریکارڈ قرضے لئے گئے .

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپ مان چکے ہیں کہ چوری شدہ الیکشن کے ذریعے آپ کو لایا گیا، آپ نام بھی بتاچکے کہ کون آپ کو لایا تھا، آپ کو اچھی بھلی معیشت ملی تھی، اس پر کام کرنے کے بجائے سیاسی انتقام کی پالیسی پر نہ چلتے تو آج پاکستان اس حالت کو نہ پہنچا ہوتا جہاں آج کھڑا ہے۔عمران خان دنیامیں پاکستان کو بدنام کرنےکا شوق تھا. جس ملک بھی گئے پاکستان کو بدنام کیا.

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ آپ کی سوچ ہے کہ آپ کی سیاست جاتی ہے تو ریاست بھی جائے، عمران خان نے جی ڈی پی پر غلط بیانی کی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی میں 379 ڈالر اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی دور میں صرف 30 ڈالر کا اضافہ ہوسکا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان عمران حکومت کی وجہ سے آیا، یہ سیاسی انتقام میں لگے رہے، معیشت پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی حکومت نے روپے کا بیڑہ غرق کیا.

You might also like

Comments are closed.