مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے اہم ملک کے وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر جو بائیڈن کا فون نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہر بار کہا جاتا ہے کہ فون کیا جائیگا۔
معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ فون کال یا سیکورٹی تعلقات کوئی رعایت ہیں تو پاکستان کے پاس بھی آپشنز موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی سینئر حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے تاحال کئی عالمی لیڈرز کو فون نہیں کیا۔ مناسب وقت آنے پر وزیراعظم عمران خان کو فون کرلیا جائیگا۔
Comments are closed.