بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں بغیر شناختی کارڈ والوں کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں، انہیں بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ اپنی تعلیمی اسناد، یا ب فارم کی بنیاد پر بھی ویکسین لگواسکے گا، کوئی بھی شناختی دستاویز نہ ہونے پر شخصی ضمانتی پر کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

شخصی ضمانت نہ ہو تو فارم پر کر کے زیر استعمال موبائل نمبر پر بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.