بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو اب اٹک پل کراس کرنے نہیں دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کو اس بار اٹک پل کراس نہ کرنے دینے کا اعلان کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد آگئے تو الگ بات ہے، ورنہ اسے اٹک پل کراس کرنے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی چوک آنے کی بڑی بڑھکیں لگارہے تھے لیکن وہ آئے نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئے، یہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی فورس لے کر آئے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے فورسز کا گھیراؤ کر رکھا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت، چیف جسٹس اور اداروں کو دھمکی دے رہے ہیں، کیا یہ بات کرنےکا طریقہ ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دھونس، بلیک میلنگ سے اپنی ٹرم پر لانا چاہتا ہے، دھمکی، گفتگو اور بلیک میلنگ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہم انہیں نہیں روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے، یہ لوگ ریڈ زون میں داخل ہوتے تو وہاں آرمی موجود تھی، جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے سے پہلے اسلام آباد میں ان کے 10 لوگ تھے، یہ پرامن رہنے کا معاہدہ بھی کریں تو گارنٹی کون دے گا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.