جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

عمران خان کل 40 شہروں میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کل 40 شہروں میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج بڑا دن ہے، پاکستان کے آئین کی فتح ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب اور میاں اسلم اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم پر تاریخ صدر صاحب کو دی، اُنہوں نے 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے بڑی خبر عدالت عالیہ لاہور نے دی ہے، جہاں سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی آزادی پر کام کرنے والا کوئی بھی شخص بہت بڑا انسان ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انسانی آزادی پر کام کرنے والا جج بھی بڑا جج ہوتا ہے، اس پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار رہنماؤں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ جیلوں میں بدسلوکی ہوئی، جیل میں شاہ محمود قریشی کو میڈیسن نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان الیکشن مہم کا آغاز کرنےجا رہے ہیں، وہ 40 شہروں میں ویڈیو لنک کے ذریعے مہم شروع کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل عمران خان انتخابی مہم کے پہلے جلسے کا اعلان بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.