ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتظامیہ کی اجازت کے 36 نکات کا بیان حلفی جمع نہیں کروایا۔
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس نہیں چلے گی،
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ فیض آباد سے اسٹیج کی منتقلی شروع کر دی، اسٹیج کے کنٹینر کو ہٹانے اور لائٹیں اتارنے کا آغاز کر دیا گیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیج اور دیگر سامان رحمان آباد کے قریب منتقل کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر فیض آباد پر جلسے کا اسٹیج بنانے سے روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جلسے کا اسٹیج فیض آباد کے قریب نہیں لگ سکتا۔
پولیس حکام کے مطابق نیا حکم آگیا ہے کہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کا کام روک دیا جائے۔
Comments are closed.