بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا، عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی خط تحریر کیا۔ خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ 12 بج کر 15 منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند  ہوجائیں گے، جس کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی کو کل ہرصورت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی ہدایت کےمطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے لئےحاضری یقینی بنانا ہوگی۔

عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ عدم حاضری کی صورت میں رکن کےخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائےگی، پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.