بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا قوم سے ٹیلی فون پربات کرنے کا وقت تبدیل

وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قوم سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے – اپنا خیال رکھیں احتیاط کریں – اللہ سب کا حامی و ناصر ہو

فیصل جاوید نے عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالی عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے، اپنا خیال رکھیں، احتیاط کریں، اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ ٹیلی فون کالز پر عوام سے بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان کو کل عوام کی ٹیلی فون کالز سُننی تھیں جہاں وہ عوام کے سوالات کا جواب دیتے اور مسائل بھی سُنتے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ، وزیراعظم سے فون پر براہِ راست بات کریں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے اوپن کر دی جائیں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب نشریاتی اداروں پر ایک ساتھ نشر کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.