پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے اور صوبے میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، ملاقاتوں میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس اور روڈ میپ پر بھی بات ہو گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہو گا۔
مشاورتی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء کابینہ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بزدار کابینہ میں شامل وزراء کو ان کے محکموں کا قلمدان ہی واپس ملنے کا امکان ہے۔
پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری بھی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان دیں گے۔
Comments are closed.