وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا خواب جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے، یہ وہی خواب ہے جو علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نےجدوجہد کی۔
فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج سے 25 سال پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے دو پارٹی سسٹم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا اور اپنی سیاست کی بنیاد تبدیلی کے نعرے پر رکھی۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کرکے وزیراعظم بن جاتے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ لاہور کا 2011ء میں جلسہ تحریک انصاف کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج بھی تحریک انصاف مڈل کلاس اور لوئرمڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
Comments are closed.