پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے، جبکہ ٹرک کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں رات کے وقت بھی کنٹینرز لگائے جارہے ہیں۔
موٹر وے پر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا اور انٹرچینجز پر کنٹینر لگاکر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کردیا گیا ہے، راول پنڈی اور اسلام آباد کے تمام بس اڈے بھی سیل کرکے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راول پنڈی میں میٹرو سروس بند ہے۔ پشاور میں بھی پولیس اہلکار سڑکوں پر ٹرک کھڑے کرکے چیکنگ کرتے رہے۔
پنجاب پٹرولیم ایسوسی ایشن نے آج تیل کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.