بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان چاہتے ہیں وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ 16 اراکین کے ووٹوں کے معاملے کی انکوائری ہوگی، وہ کون سے اراکین ہیں سب چیزیں سامنے آئیں گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں اسمبلی کا ان پر جو اعتماد ہے سب کے سامنے لائیں۔

آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے والے ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے، اس موقع پر وہاں سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ شیخ کے معاملے میں جو کچھ ہوا وہ سب پر آشکار ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا مزید کہنا تھا کہ پوری امید ہے وزیراعظم عمران خان پورے نمبرز کے ساتھ اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے والے ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ آج پتہ چل جائے گا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کون کھڑا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان وزیرِاعظم عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں، سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.