گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ 16 اراکین کے ووٹوں کے معاملے کی انکوائری ہوگی، وہ کون سے اراکین ہیں سب چیزیں سامنے آئیں گی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں اسمبلی کا ان پر جو اعتماد ہے سب کے سامنے لائیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ شیخ کے معاملے میں جو کچھ ہوا وہ سب پر آشکار ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پوری امید ہے وزیراعظم عمران خان پورے نمبرز کے ساتھ اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے والے ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے
پی ٹی آئی کارکنان وزیرِاعظم عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں، سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔
Comments are closed.