وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے جعلی چورن بیچا، پہلے امریکا کو گالیاں نکال رہا تھا اب پاؤں پڑ رہا ہے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ریاست کا رویہ بچہ جمہورہ کے ساتھ کچھ اور جبکہ دیگر کے ساتھ کچھ اور ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب رویے دو ہوں گے تو پھر سوال بھی اٹھیں گے، بات بھی ہوگی، تنقید بھی ہوگی اور پھر بری بھی لگے گی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جہاں جہاں تھوکا وہاں وہاں چاٹ رہے ہیں، ہمیں امپورٹڈ کہتے ہیں، امپورٹڈ تو وہ خود ہیں۔
Comments are closed.