سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کل وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے پہلے پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب بڑا ڈاکو کہنے پر ان سے معافی مانگیں۔ عمران خان اگر پرویز الہٰی سے معافی نہیں مانگتے تو قوم سے ضرور معافی مانگیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بنی گالا میں فرح گوگی کے ذریعے جو کرپشن کی گئی ان پیسوں سے ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ فرح گوگی کی رشوت کے مال سے لوگوں کا ایمان خریدنے کے لیے بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کی سیاست منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ عمران خان وہ منافق شخص ہے جو عوام اور قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ملک میں فسادات اور افراتفری چاہتے ہیں۔ انہیں سندھ بھر سے اعتماد کا ایک بھی ساتھی نہیں ملا۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پورے پاکستان سے پکڑ دھکڑ کر کے رہنما لائے گئے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اس سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو سندھ کے اپنے رہنماؤں پر بھروسہ نہیں تھا۔
Comments are closed.