جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، مخالفین اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز  کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان بناتا رہے گا اور سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔

شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کا انجام وہی ہوتا ہےجو آج پی ڈی ایم کا ہے۔

شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ دار دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگے لگانے سے باز نہ آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.