پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور معروف قانون دان عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ کا فائدہ پہنچایا، عمران خان نے گوگی بچاؤ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرح گوگی کے بچاؤ کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی کے پاس 32 کروڑ روپے کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے، فرح گوگی عمران خان کی بے نامی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرح گوگی کے 32 کروڑ کے کالے دھن کو ایمنسٹی اسکیم سے وائٹ کروایا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال مارچ تک فرح گوگی کے اثاثوں کی مالیت 85 کروڑ روپے ہوچکی ہے، حکومت فرح گوگی کو واپس بلوا کر تحقیقات کروائے گی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ فرح گوگی کے گھر میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزدار برائے نام کے وزیراعلیٰ پنجاب تھے، نہ بولتے تھے، نہ دیکھتے تھے، نہ سنتے تھے۔
ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مونس الہٰی کا نام پنڈورا پیپرز میں سرِفہرست ہے۔
Comments are closed.