جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمران خان نے کہا تھا ایسی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اکثریت کھوچکا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری  نے کہا کہ صدر کو لگا وزیر اعظم اعتماد کھوچکا ہے تو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ اس طرح کی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ہے، عمران خان کو اب فارغ کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا نہیں آتا ہے، انہیں یہ بھی  معلوم نہیں بیلٹ کیا ہوتا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جسے چپراسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وزیرداخلہ بنا دیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور میں سیاسی بصیرت سے کام لیا، آصف زرداری پر تہمتیں لگانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.