بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کیلئے ہدف مقرر کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے ہدف مقرر کردیا، اراکین کو ہدایت کی کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہوا، اسے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ کابینہ کا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا، وزرا کو اپنے محکموں کے امور پر مکمل گرفت رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ پچھلی صوبائی کابینہ میں کچھ وزرا نے کمزور کارکردگی دکھائی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے کچھ وزرا کو بیوروکریسی نے بھی تنگ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی عام انتخابات کی تیاری کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.