بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ویڈیو لنک اجلاس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری اسلام آباد سے شریک ہوں گے۔

25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کےایم پی اے158رہ گئے، پی ٹی آئی کے 158، ق لیگ کے10ارکان مل کر اپوزیشن کے168ایم پی اے بنتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور بشارت راجہ لاہور سے ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پارلیمانی لیڈر محمود الرشید بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ کا قانونی اور سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.